27 مارچ 2012 - 19:30

آج دنیا کےمختلف علاقوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نواسی اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی بیٹی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منایاجارہا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران میں بنت علی کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مقدس مقامات، مساجد، امام بارگاہوں اور علماء و مراجع کرام کے گھروں میں جشن منائے جارہے ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

مشہد مقدس میں جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام کا روضہ ہے لاکھوں زائرین کریمہ خاندان وحی و نبوت کی ولادت باسعادت کے جشن منارہے ہیں۔ قم میں بھی حضرت مصعومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک میں بھی لاکھوں زائرین کامجمع ہے جو بنت صاحب ذوالفقار کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منارہے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس کو نہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گيا ہے اور دسیوں ہزار افراد ساری دنیا سے آپ کی زیارت کا شرف حاصل کرنے کے لئے دمشق آئے ہوئے ہیں۔ آپ کے روضہ اقدس میں منعقدہ جشن سے رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے نے خطاب کرتے ہوئے کربلا اور دشمنان دین کے ہاتھوں اھل بیت کی اسیری کے دوران آپ کے بے نظیر کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس زمانے کے ان ظالم حکام کے گھناؤنے کردار کو بھی صراحت سے بیان کیا جنہوں نے اقتدار و حکومت تک پہنچنے کے لئے دینی اقدار کو بھی مسخ کرنےسے دریغ نہیں کیا تھا۔ دمشق میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا سارے عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہیں۔........ /169